• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران میں انٹرنیٹ پابندیاں نرم کرنیوالا حکومتی ادارہ عدلیہ کے حکم پر معطل

کراچی (نیوز ڈیسک) ایران میں انٹرنیٹ پابندیاں نرم کرنیوالا حکومتی ادارہ عدلیہ کے حکم پر معطل، سائبر اسپیس پالیسی ادارے کو کام سے روک دیاگیا، فیصلہ انٹرنیٹ بحالی کے حکومتی فیصلے کے بعد شکایات پر کیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران میں عدلیہ نے ایک ایسے سرکاری ادارے کو معطل کردیا ہے جس نے حال ہی میں ملک میں سخت انٹرنیٹ پابندیاں نرم کرنے اور انٹرنیٹ سروسز بحال کرنے کا حکم دیا تھا۔ ایرانی عدلیہ کے زیرانتظام خبر رساں ادارے میزان آن لائن کے مطابق یہ فیصلہ مختلف قانونی شکایات کے بعد کیا گیا۔ مذکورہ خصوصی ادارے نے پیر کے روز ملک میں انٹرنیٹ بحالی کا فیصلہ کیا تھا، جس کی توثیق حکومتی ترجمان کے مطابق صدر مسعود پزشکیان نے بھی کی تھی۔ تاہم عدلیہ نے اس فیصلے پر عمل درآمد روک دیا۔
اہم خبریں سے مزید