• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کے ناقابل واپسی فیصلے اور صدارتی طاقت کا بڑھتا استعمال

کراچی (نیوز ڈیسک)ٹرمپ کے ناقابل واپسی فیصلے اور صدارتی طاقت کا بڑھتا استعمال ، احکامات کو روکنے یا محدود کرنے میں زیادہ تر کردار عدالتوں، معاشی عوامل اور سیاسی دباؤ کا رہا ہے۔ فیصلے اکثر ا نفرادی اور فوری ، طویل مدتی اثرات پر مکمل غور نہیں کیا جاتا، سیاسی مقبولیت پر منفی اثر پڑا۔امریکی میڈیا کے ایک تجزیاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی صدارت کے دوران صدارتی اختیارات کو غیر معمولی حد تک وسعت دی ہے، تاہم ان فیصلوں کے طریقہ کار اور ان کے نتائج نے ان کی سیاسی مقبولیت پر منفی اثر ڈالا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ٹرمپ اکثر اہم فیصلے اکیلے اور فوری انداز میں کرتے ہیں، جس میں مشیروں کے مطابق بعض اوقات طویل مدتی اثرات پر مکمل غور نہیں کیا جاتا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہر امریکی صدر اپنے اختیارات کی حدود کو آزماتا ہے، لیکن ٹرمپ نے یہ عمل تیزی اور غیر روایتی انداز میں کیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید