• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران جنگ کے دوران پینٹاگون اور اسپیس ایکس میں اسٹارلنک قیمتوں پر تنازع

کراچی (نیوز ڈیسک) ایران جنگ کے دوران پینٹاگون اور اسپیس ایکس میں اسٹارلنک قیمتوں پر تنازع،اسپیس ایکس نے فوجی ڈرونز کیلئے اسٹارلنک فیس پانچ گنا بڑھادی،پینٹاگون بالآخر زیادہ قیمت پر رضامند ،ایران میں انٹرنیٹ بلیک آؤٹ کے دوران سروس فراہمی پر بھی اختلافات ،امریکی فوج کیلئے اسٹارلنک کی اہمیت ، مسک کا اثر و رسوخ بڑھ گیا۔ برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایران کے خلاف جنگ کے دوران امریکی محکمہ دفاع اور ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس کے درمیان اسٹارلنک سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروس کی قیمتوں پر شدید اختلافات سامنے آگئے ہیں۔ اسپیس ایکس نے امریکی خودکش ڈرونز کے لیے اسٹارلنک کنکشن کی ماہانہ فیس تقریباً پانچ گنا بڑھاتے ہوئے 5 ہزار ڈالر سے 25 ہزار ڈالر فی ٹرمینل کرنے کا مطالبہ کیا۔
اہم خبریں سے مزید