کراچی (نیوز ڈیسک)ملک بھر میں شدید گرمی، سبی اور جیکب آباد میں پارہ 47درجہ تک پہنچ گیا، 31 مئی تک ملک میں گرمی کی لہر کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ محکمہ مو سمیات کے مطابق آج سے 31 مئی کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے 05 سے07 ڈگری سینٹی گریڈ بڑھنے کا امکان ہے۔محکمہ مو سمیات کا کہنا ہے کہ سکھر، جیکب آباد، لاڑکانہ، موہن جو دڑو، دادو، شہید بینظیر آباد، حیدرآباد، سبی، تربت ،ڈیراغازی خان اور ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 47 سے 50 ڈگری سینٹی گریڈ پہنچ سکتا ہے ۔کراچی میں درجہ حرارت 35 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔