کراچی (نیوز ڈیسک) مسک اور سیم آلٹمین کی AI جنگ شدت اختیار کرگئی، اسٹاک مارکیٹ میں آئی پی او کی دوڑ تیز، عالمی سرمایہ کاری مقابلہ،مسک کی کمپنی اسپیس ایکس کی تقریباً 1.75 ٹریلین ڈالر کے آئی پی او کی تیاری ، اوپن اے آئی بھی اسٹاک مارکیٹ کیلئے پر تولنے لگی ،AI طاقت چند افراد کے ہاتھ میں ہونے پر سوالات کھڑے ہوگئے۔ گارڈین کی رپورٹ کے مطابق ایلون مسک اور اوپن اے آئی کے سربراہ سیم آلٹمین کے درمیان مصنوعی ذہانت کے میدان میں مقابلہ مزید شدت اختیار کرگیا ہے، کیونکہ دونوں کی بڑی کمپنیاں اسٹاک مارکیٹ میں ابتدائی عوامی پیشکش (آئی پی او) کی تیاری کررہی ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق مسک کی کمپنی اسپیس ایکس تقریباً 1.75 ٹریلین ڈالر کی مالیت کے ساتھ اسٹاک مارکیٹ میں آنے کی منصوبہ بندی کررہی ہے، جبکہ اوپن اے آئی بھی ممکنہ طور پر اسی سال آئی پی او کے ذریعے عوامی سرمایہ کاری حاصل کرنے کی طرف بڑھ رہی ہے۔ دونوں کمپنیوں کے درمیان مقابلہ صرف کاروباری نہیں بلکہ ذاتی سطح پر بھی شدید ہوتا جارہا ہے، جہاں مسک اور آلٹمین ایک دوسرے کے فیصلوں اور حکمت عملیوں پر مسلسل برتری حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔