اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے شمالی غزہ میں ایک حملے کے دوران حماس کے عسکری سربراہ محمد عودہ کو شہید کر دیا ہے۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان کے مطابق محمد عودہ کو غزہ سٹی میں ایک ٹارگٹڈ کارروائی میں نشانہ بنایا گیا، تاہم حماس نے تاحال اس دعوے کی باضابطہ تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق قریبی رشتے دار نے محمد عودہ، ان کی اہلیہ اور بیٹے کی شہادت کی تصدیق کی۔
اس خبر کو سب سے پہلے اسرائیلی میڈیا نے رپورٹ کیا تھا، جس کے بعد اسرائیلی فوج کا سرکاری بیان سامنے آیا۔
محمد عودہ کو مئی میں حماس کے عسکری ونگ کا کمانڈر مقرر کیا گیا تھا، انہوں نے عزالدین الحداد کی جگہ سنبھالی تھی، جو اسرائیلی حملے میں مارے گئے تھے۔