• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران اور امریکا کے درمیان آبنائے ہرمز کھولنے پر تاحال کوئی معاہدہ نہیں ہوا، علی باقری کنی

فوٹو: ایرانی میڈیا
فوٹو: ایرانی میڈیا 

ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے نائب سیکرٹری علی باقری کنی نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان آبنائے ہرمز کھولنے کے حوالے سے تاحال کوئی معاہدہ نہیں ہوا۔

علی باقری کنی کے مطابق ایران اور عمان آبنائے ہرمز سے جہازوں کی آمد و رفت کیلئے نئے طریقہ کار پر مذاکرات کر رہے ہیں تاکہ خطے میں بحری نقل و حمل کو مزید محفوظ اور مؤثر بنایا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ ایران اور امریکا کے درمیان بالواسطہ رابطے بدستور جاری ہیں تاہم ایران کے افزودہ یورینیم کے ذخائر مذاکرات کے ایجنڈے میں شامل نہیں ہیں۔

علی باقری کنی کا کہنا تھا کہ ایران اپنے قومی مفادات اور سیکیورٹی پالیسی کے مطابق سفارتی عمل کو آگے بڑھا رہا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید