پیرس: وطن عزیز پاکستان اور یورپ بھر کی طرح فرانس میں بھی عیدالاضحیٰ آج مذہبی جوش وجذبے سے منائی گئی۔
سارسل میئر کی میئر نے بھی نماز عید کے اجتماع کا دورہ کیا۔
معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹر کمال حسین نے نمازِ عید کی امامت کی اور خطبہ میں پاکستان کیلئے خصوصی دعا کروائی۔ اس دوران انہوں نے مسلمانوں پر زور دیا کہ دوسرے مذہب اور جس ملک میں ہم رہتے ہیں اس کے قوانین کا احترام ضروری ہے۔
فرانس بھر کی مساجد، امام بار گاہوں اور کھلے مقامات پر نماز عید کے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا۔ نماز کی ادائیگی کے بعد لوگوں نے گلے مل کر ایک دوسرے کو مبارکباد دی، تاہم اسکے بعد سنتِ ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے قربانی کیلئے جانوروں کو مخصوص مقام پر لے جایا گیا۔