• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی ایف 15 طیارہ چینی میزائل سے گرایا گیا؟ رپورٹ میں دعوے

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی میڈیا میں دعوے کیے گئے ہیں کہ امریکی ایف 15 طیارہ چینی میزائل سے گرایا گیا؟ چین ساختہ کندھے سے چلائے جانیوالے میزائل کے استعمال کا شبہ، ایران کو جدید ریڈار نظام کی فراہمی کا بھی دعویٰ، امریکی حکام کی تحقیقات جاری، حتمی نتیجہ سامنے نہیں آیا، چین نے تمام الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیا۔ امریکی نشریاتی ادارے این بی سی نیوز کی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اپریل میں جنوب مغربی ایران میں گرایا جانے والا امریکی ایف 15 ای اسٹرائیک ایگل لڑاکا طیارہ غالباً چین ساختہ کندھے پر رکھ کر فائر کیے جانے والے فضائی دفاعی میزائل (مین پیڈز) کا نشانہ بنا۔ رپورٹ کے مطابق اس معاملے سے آگاہ تین ذرائع نے بتایا کہ امریکی حکام اب بھی واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں اور ابھی حتمی نتیجہ سامنے نہیں آیا۔

اہم خبریں سے مزید