• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بڑے سولر لگاکر 200 یونٹ سے نیچے آنیوالے افراد مستحق صارفین اور پورا بل دینے والوں پر بوجھ، حکومت

اسلام آباد ( ناصر چشتی )وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نےکہاہےکہ 200 یونٹ سےکم بجلی استعمال کرنے والے حق دار صارفین کو سبسڈی ملتی رہے گی، بڑےسولرلگا کر 200 یونٹ سے نیچے آنیوالے افرادمستحق صارفین اور پورا بل دینے والوں پر بوجھ ہیں، بجلی صارفین کے میٹر کیو آرکوڈ سے منسلک کئےجائیں گے،کیو آرکوڈکی معلومات کی بنیاد پر سبسڈی کا فیصلہ کیا جائےگا، وزیردفاع کا سوشل میڈیا بیان خوداحتسابی کا عمل ہے، پاور سیکٹر کے بارے میں سوشل میڈیا پر مسائل سامنے آئے، سینئر سیاستدان اور معاشی ماہر ہو نے کے دعویداروں نے حقائق کے برعکس ایشوز اٹھائے۔ آئی پی پیز معاہدوں پر نظرثانی سے 3500ارب روپے کی بچت ہوئی، ڈسکوز کے نقصانات میں کمی سے193ارب روپے کی بچت ہوئی ہے،سال 25-2024 میں سرکلرڈیٹ میں 780 ارب روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، اصلاحات کے باعث بجلی کی لاگت میں نمایاں کمی آئی، توانائی شعبے کی اصلاحات کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں، پاورسیکٹر اصلاحات سے صارفین کو براہِ راست ریلیف ملا ہے، بجٹ میں سبسڈی کا حجم کم کرنے سے قومی خزانے پر بوجھ کم ہوا ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہکہ حکومت پروٹیکٹڈ صارفین کے لیے بجلی سبسڈی ختم نہیں کر رہی، بجلی پر سبسڈی لینے والوں کی تعداد 2 کروڑ 15 لاکھ ہوچکی ہے، تمام صارفین کا کیو آر کوڈ کے ذریعہ ڈیٹا مرتب کریں گے۔

اہم خبریں سے مزید