کراچی (اسٹاف رپورٹر)منگھوپیر روڈ ماربل والی گلی کے قریب پتھروں میں چھپے تین ملزمان کی فائرنگ سے شوہرکے ساتھ موٹر سائیکل پرسوار خاتون 25 سالہ خدیجہ زوجہ اسماعیل جاں بحق ہوگئی ، مقتولہ خاتون فرید کالونی کی رہائشی تھی، شوہرمحفوظ رہا،پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے،منگھوپیر بند مراد کے قریب کارسوار ملزمان کی فائرنگ سے 45 سالہ شوکت ولد در محمد جاں بحق اور 40 سالہ عارف ولد رشید زخمی ہوگیا،پولیس کے مطابق مقتول بندمراد سے پک اپ میں کھاد لے کرجا رہا تھا کہ اسی دوران عقب سے آنے والے کارسوار ملزمان نے اس کی گاڑی روک کر فائرنگ کر دی جس کی زد میں آکر راہگیرعارف بھی زخمی ہواےپولیس کے مطابق واقعہ ذاتی رنجش کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔