کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) ٹریفک پولیس کراچی نے شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی، روڈ سیفٹی کے فروغ اور عوام دوست پولیسنگ کے وژن کو مزید مؤثر بنانے کے لیے "روڈ سیفٹی آفیسر یونٹ" قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، یہ یونٹ شہریوں اور ٹریفک پولیس کے مابین رابطے کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ دوران سفر پیش آنے والی مشکلات کے فوری حل اور مؤثر رہنمائی میں اہم کردار ادا کرے گا،روڈ سیفٹی آفیسرز شہر کی اہم اور مصروف شاہراہوں بشمول شاہراہ فیصل، ماڑی پور روڈ، کورنگی روڈ اور شاہراہ لیاقت پر تعینات کیے جائیں گے ۔