• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حضرت عثمان غنی ؓ کی سیرت مسلمانوں کیلئے مشعل راہ ہے، ثروت اعجاز

کراچی(اسٹاف رپورٹر)چیئرمین پاکستان سنی تحریک انجینئر محمد ثروت اعجاز قادری اور دیگر رہنماؤں نے یوم شہادت کے موقع پر اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالی عنہ کی سیرت طیبہ ہر دور کے مسلمانوں کے لیے مشعل راہ اور کامیاب زندگی کا بہترین نمونہ ہے، انہوں نے کہا کہ آپؓ کو بارگاہ رسالت ﷺ سے ذوالنورین کا منفرد اعزاز حاصل ہوا اور آپؓ نے اپنی پوری زندگی دین اسلام کی خدمت اور حضور نبی اکرم ﷺ کی محبت و اطاعت میں گزاری۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید