کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی ایئرپورٹ پر پہلی حج پرواز کے ذریعے 163حجاج کرام سعودی عرب سے کراچی پہنچے ، وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے حجاج کرام کا استقبال کیا اور انہیں پھولوں کے ہار پہنا کر خوش آمدید کہا ،اس موقع پر وفاقی وزیر مملکت برائے مذہبی امور کھیل داس کوہستانی، ڈائریکٹر حج امتیاز شاہ اور دیگر متعلقہ حکام ، اہل خانہ بھی موجود تھے۔