کراچی(اسٹاف رپورٹر) مرکزی مسلم لیگ کا مہنگائی کے خلاف کراچی، حیدرآباد اور سکھر میں دھرنے دینے کااعلان، جبکہ کراچی کے مسائل پر اورنگی تا کورنگی تک احتجاجی مارچ کی تیاریاں بھی جاری ہیں،جس کی تاریخ کا اعلان جلد کیاجائے گا،مرکزی مسلم لیگ ہاؤس کراچی میں سندھ کے صدرفیصل ندیم نے کراچی کے صدراحمدندیم اعوان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ حکمران عوام کی خوشیوں پر حملہ آور ہونے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے۔