کراچی(اسٹاف رپورٹر) آئرلینڈ کےشہر ڈبلن میں پاکستان کی سفیر مریم آفتاب کی جانب سے پاکستان ویمنز ٹیم اور مینجمنٹ کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔ تقریب میں آئر لینڈ کرکٹ بورڈ کے آفیشلز نے بھی شرکت کی۔ پاکستان ویمنز ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا نے قومی ٹیم کی شرٹ سفیر پاکستان کو بطور تحفہ پیش کی۔