• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کامن ویلتھ گیمز میں پاکستانی سوئمرز کی بھی مایوس کن کارکردگی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کامن ویلتھ گیمز سوئمنگ میں پاکستانی سوئمرزکی مایوس کن کارکردگی کا سلسلہ برقرار ہے۔ خواتین کی 100 میٹر فری اسٹائل میں جہاں آرا نبی ہیٹس سے آگے نہ بڑھ سکیں۔ا ن کی ٹائمنگ 1:00.36 رہی ۔ 64 سوئمرز میں سے جہاں آرا 36 ویں نمبر پر رہیں۔ مردوں کی 50 میٹر بریسٹ اسٹروک میں حمزہ آصف نے اپنا نیشنل رکارڈ بہتر بنایا لیکن سیمی فائنل میں نہ آسکے۔ ان کی ٹائمنگ 29.63 سیکنڈز رہی۔ وہ 50 میں سے 27 ویں نمبر پر رہے۔ باکسر افضل خان کو 65 کے جی کے رائونڈ آف 16 میں پوائنٹس پر کینیڈا کے گیبریل لیبری نے شکست دی۔
اسپورٹس سے مزید