• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس: فٹبال کے جھگڑے میں بیچ بچاؤ کراتے خاتون ریفری زخمی

پیرس (جنگ نیوز): فرانسیسی کلب میٹز اور ڈچ کلب فورٹونا سٹارڈ کے درمیان دوستانہ فٹبال میچ کے دوران 26 سالہ خاتون ریفری میتھائلڈ ڈیمونسے کھلاڑیوں کی ہاتھا پائی روکتے ہوئے زمین پر گر کر سر کی چوٹ (کَنکَشن) کا شکار ہو گئیں۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ یہ سارا واقعہ میدان میں نصب ایک بڑے سائن بورڈ کے ٹھیک سامنے ہوا جس پر "ریفری کا احترام کریں" درج تھا۔ طبی امداد کے بعد انہوں نے بحیثیت اسسٹنٹ ریفری فرائض سنبھالے تاہم ہاف ٹائم پر طبیعت ناساز ہونے کے باعث انہیں میدان چھوڑنا پڑا۔
اسپورٹس سے مزید