• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور سری لنکا خواتین کا تیسر او فیصلہ کن ون ڈے کل

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان اور سری لنکا کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرااور فیصلہ کنون ڈے انٹر نیشنل منگل کو ہمبن ٹوٹا میں کھیلا جائے گا۔ سری لنکا نے دوسر ا ویمنزون ڈے انٹر نیشنل 8وکٹ سے جیت لیا اور سیریز ایک ایک سے برابر کردی تھی ۔پاکستان نے پانچ وکٹ پر273رنز بنائے ،سدرا امین نے ناقابل شکست 100، عائشہ ظفر 49،منیبہ علی نے 45 رنز کی اننگز کھیلی۔ وشمی گونا رتنے نے 123 اور ہرشیتھا نے 100 رنز ناٹ آئوٹ بنائے۔ میزبان ٹیم نے ہدف دو وکٹ کے نقصان پر19گیندیں پہلے پورا کرلیا۔ سری لنکا کی ہرشیتھا اورگونا رتنے نےدوسری وکٹ پرریکارڈ203رنز کی شراکت قائم کی۔
اسپورٹس سے مزید