کراچی (اسٹاف رپورٹر) جنوبی افریقا کی خواتین انڈر19کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ مکمل کرکے وطن واپس روانہ ہوگئی۔ مہمان ٹیم نے سیریزتین دو سے اپنے نام کی ۔ پاکستانی کپتان فضافیاض کا کہنا ہے کہ سیریز اچھی رہی، ہم نے اچھی فائٹ کی ۔ بدقسمتی سے سیریز کا آخری میچ بارش کی وجہ سے متاثر ہوا ۔ پچھلے آٹھ مہینے میں پاکستان انڈر 19 ٹیم نے بہت کچھ سیکھا ہے،تینوں شعبوں میں مزید کام کریں گے، ٹارگٹ انڈر19 ورلڈ کپ ہے۔ جنوبی افریقہ ویمنز انڈر19 ٹیم نے شاندار مہمان نوازی کے لیے پی سی بی کا شکریہ ادا کیا ہے ، کپتان میکی وین ورسٹ نے کہا کہ نائٹ میچز کا انعقاد بہترین اقدام ہے ، سیریز جیتنے پر خوشی ہے۔کچھ کھلاڑیوں کا بین الاقوامی کرکٹ کا پہلا تجربہ تھا، پاکستان نے بہترین کرکٹ کھیلی، ہمیں دو میچوں میں لاجواب کیا۔