اسلام آ باد (رانا غلام قادر ) آئندہ مالی سال کےوفاقی بجٹ میں اراکین پارلیمنٹ کےاہل خانہ کی اضافی رہائش گاہوں کی تعمیرکےمنصوبے کے لیے ڈیڑھ ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔سرکاری دستاویزکےمطابق اراکین پارلیمنٹ کےلیےاضافی فیملی سوٹس بشمول 500سرونٹ کوارٹرزکی تعمیر کےمنصوبے کے لیے آئندہ مالی سال ڈیڑھ ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔ منصوبے کی مجموعی لاگت 7ارب 40کروڑروپے ہے اور30 جون 2026 تک اس پر2ارب29 کروڑ روپےکے اخراجات کا تخمینہ ہے۔یہ منصوبہ اسلام آباد میں سیکٹر جی فائیو ٹو میں تعمیر کیا جارہا ہے۔یاد رہے کہ موجودہ پارلیمنٹ لاجز سے متصل ممبران پارلیمنٹ کی نئی رہائش گاہیں104فیملی سوٹس تعمیر کئے جا ر ہے ہیں جن کی فنشنگ کا کا م جاری ہے۔ یہ پراجیکٹ چار بلاکس پر مشتمل ہے۔