کراچی (نیوز ڈیسک)امریکا ،ایران جنگ کے منفی اثرات، ملکی معیشت پر پاکستانیوں کی تشویش میں اضافہ،78فیصد ملکی سمت اور معیشت سے غیر مطمئن، 78فیصد ملکی سمت اور معیشت سے غیر مطمئن، 22فیصد معیشت کی سمت سے مطمئن ، سروے میں انکشاف،امریکا ایران کشیدگی کے منفی اثرات ، پاکستانیوں کی تشویش بڑھ گئی ملکی سمت اور معیشت سے غیرمطمئن افراد کی شرح میں اضافہ ہوگیامہنگائی اور بیروزگاری توجہ طلب مسائل میں سرفہرست امریکا ایران تنازع کے باعث ملکی معیشت پر پڑنے والے منفی اثرات سے پاکستانیوں کی اکثریت پریشان ہے ، اور اپنی تشویش کا اظہار کررہے ہیں ،،اس بات کا پتہ اپسوس پاکستان کے سروے سے چلا ، جس میں ایک ایک ہزار سے زائد افراد نے حصہ لیا،،سروے میں ملکی معیشت کی موجودہ صورتحال کے سوال پر ، معیشت کو مضبوط کہنے والے پاکستانیوں کی شرح میں 3فیصد کمی آئی اور 20 فیصد نے ملکی معیشت کو مضبوط کہا جبکہ کمزور کہنے والوں کی شرح 5 فیصد اضافےسے 65فیصد ہوگئی۔