• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ نے اپنے ناتجربہ کار اتحادی کو ڈائریکٹر انٹیلی جنس مقرر کردیا

واشنگٹن (اے ایف پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےاپنے ایک ناتجربہ کار اتحادی کو ڈائریکٹر انٹیلی جنس مقرر کر دیا ہے، بل پلٹی اب ہاؤسنگ اور مارگیج کی نگرانی کے ساتھ انٹیلی جنس کمان بھی سنبھالیں گے، ڈیموکریٹس کی جانب سےتجربےسےعاری شخص کی تقرری پرشدیدتنقید کی جارہی ہے۔تفصیلات کے مطابق امریکی صدر نےمنگل کو سوشل میڈیاپر وفاقی ہاؤسنگ فنانس ایجنسی کے سربراہ بل پلٹی کو تلسی گبارڈ کی جگہ نیشنل انٹیلی جنس کا قائم مقام ڈائریکٹر مقرر کرنےکااعلان کرتےہوئےانکی تعریف کی، ٹرمپ نے انہیں حساس ترین امریکی معاملات، مارکیٹوں کے تحفظ اور استحکام کوسنبھالنےکے تجربے کاحامل قرار دیتے ہوئےکہاکہ انکےپاس گہراتجربہ ہےاوروہ انٹیلی جنس سربراہ کےمعیارپر پورااترتےہیں۔
اہم خبریں سے مزید