• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائمہ کمیٹی نے ترک شدہ جائیدادیں (انتظام) (ترمیمی) بل 2026 کی منظوری دیدی

اسلام آباد ( رانا غلام قادر ) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ نے "ترک شدہ جائیدادیں (انتظام) (ترمیمی) بل 2026" اور "آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (ترمیمی) بل 2026" کی منظوری دے دی، وفاقی حکومت کی منظوری سے "وفاقی حکومت جائیداد انتظامی اتھارٹی" کے نام سے ایک نیا ادارہ قائم کیا جائے گا جو وفاقی حکومت کی جائیدادوں کو سنبھالے اور لیز پر دے گا۔کمیٹی نے "آرکائیول میٹریل (تحفظ اور برآمد پر کنٹرول) (ترمیمی) بل 2026" کی ترمیم کے ساتھ منظوری دے دی۔ یہ منظوری چیئر مین قا ئمہ کمیٹی ملک ابرار کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں دی گئی جو پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں کمیٹی نے وفاقی حکومت کی جائیداد کے انتظام کے لیے ایک اتھارٹی کے قیام کی سفارش کی۔ کمیٹی نے حکومتی املاک کے شفاف اور دانشمندانہ استعمال پر زور دیا تاکہ زیادہ سے زیادہ معاشی فوائد حاصل کیے جا سکیں۔

اہم خبریں سے مزید