اسلام آباد(جنگ رپورٹر)سپریم جوڈیشل کونسل نے سابق چیف جسٹس ،قاضی فائز عیسیٰ کو ہٹانے کے لیے دائر کی گئی شکایت کو مسترد کر دیا ہے،یہ شکایت بیرسٹر علی طاہر کی جانب سے دائر کی گئی تھی، جس میں سابق چیف جسٹس فائز عیسی پر عوامی اہمیت کے انتہائی حساس معاملات کے حوالے سے متعدد سنگین الزامات عائد کیے گئے تھے،شکایت کنندہ نے الزام لگایا تھا کہ جسٹس فائز عیسیٰ نے انتخابی عمل میں مبینہ ہیرا پھیری یا "مینڈیٹ کی چوری" میں کردار ادا کیا ہے۔