• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاسی جماعتیں بینظیر انکم پروگرام ختم کرنا چاہتی ہیں، سازشیں ناکام بنائیں گے، بلاول

اسکر دو (این این آئی)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتیں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ختم کرنا چاہتی ہیں سازش ناکام بنائیں گے، بجٹ میں وزیراعظم بی آئی ایس پی کے فنڈز میں اضافے کا اعلان کرینگے، دعا گو ہیں کہ جنگ کے خاتمے کیلئے فیلڈ مارشل کی کوششیں کامیاب ہوں،ایران کے ساتھ دنیا بھر کے عوام جنگ کا بوجھ اٹھا رہے ہیں، ایران میں خامنہ ای کو شہید کیا گیا، ان حالات میں یہاں انتخابی مہم چلانا مناسب نہیں سمجھا۔جلسے سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پچھلے الیکشن میں گلگت بلتستان کا دورہ کیا، جی بی کے اضلاع میں جتنا میں آیا ہوں اتنا کوئی اور سیاستدان نہیں آیا۔انہوں نے کہا کہ ایران میں خامنہ ای کو شہید کیا گیا، ان حالات میں یہاں انتخابی مہم چلانا مناسب نہیں سمجھا۔پی پی چیئرمین نے کہا کہ دعا گو ہیں جنگ کے خاتمے کیلیے فیلڈ مارشل کی کوششیں کامیاب ہوں۔
اہم خبریں سے مزید