• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر پیوٹن کا 72 کھرب روپے کا امر ہونے کا مشن، بڑھاپے کو شکست دینے کی سائنسی دوڑ

کراچی (رفیق مانگٹ) صدر پیوٹن کا 72 کھرب روپے کا امر ہونے کا مشن، بڑھاپے کو شکست دینے کی سائنسی دوڑ، روس میں انسدادِ بڑھاپا تحقیق ریاستی ترجیح، جینیاتی علاج، اعضا کی پرنٹنگ اور منی پگز پر کام جاری، پیوٹن کی بیٹی منصوبے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں، کریملن کا 2030 تک انسانی اعضا کی تیاری کا ہدف، جو انسانوں میں ٹرانسپلانٹ ہو سکیں، پیوٹن کی صحت، لمبی عمر اور جسمانی فٹنس میں خصوصی دلچسپی، روس میں ایک غیر معمولی اور انتہائی مہنگا سائنسی منصوبہ عالمی توجہ کا مرکز بن گیا ہے، جس کے تحت انسانی عمر کو بڑھانے اور بڑھاپے کے عمل کو سست کرنے کے لیے اربوں ڈالر خرچ کیے جا رہے ہیں۔ امریکی جریدے کے مطابق یہ منصوبہ روسی صدر پیوٹن کی براہ راست سرپرستی میں آگے بڑھ رہا ہے اور اسے ریاستی سطح پر ترجیحی سائنسی مشن قرار دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق نیو ہیلتھ پریزرویشن ٹیکنالوجیزکے نام سے وسیع پروگرام کی مجموعی مالیت تقریباً 72 کھرب 37ارب روپے (26ارب ڈالر) بتائی جا رہی ہے۔

اہم خبریں سے مزید