• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جے ایس بینک کے کمپنی میں حال ہی میں خریدے گئے شیئرز ضیا چشتی کے تھے، ٹی آر جی

کراچی (ایمن صدیقی)جے ایس بینک کے کمپنی میں حال ہی میں خریدے گئے شیئرز ضیا چشتی کے تھے، ٹی آر جی؛ امریکی عدالت میں ضیا چشتی کی تصدیق؛ جے ایس بینک کے زیر بحث شیئرز ان کے اکاؤنٹ سے منتقل ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق ٹی آر جی پاکستان کا کہنا ہے کہ جے ایس بینک کی جانب سے کمپنی میں حال ہی میں خریدے گئے شیئرز دراصل ضیا چشتی کے تھے، جو کمپنی کے شریک بانی اور سابق چیف ایگزیکٹو ہیں۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے ایک نوٹس میں ٹی آر جی پاکستان نے بتایا کہ اس کی ایسوسی ایٹ کمپنی ’’دی ریسورس گروپ انٹرنیشنل لمیٹڈ‘‘ نے اسے آگاہ کیا ہے کہ گزشتہ ہفتے امریکہ میں عدالتی حکم پر عمل درآمد کی کارروائی کے دوران، ضیا چشتی نے حلفیہ بیان میں تصدیق کی کہ زیر بحث شیئرز ان کے اکاؤنٹ سے حاصل کیے گئے تھے۔ نوٹس کے مطابق شیئرز کی یہ منتقلی جے ایس بینک سے لیے گئے ایک قرض کے عوض بطور ضمانت گروی رکھی گئی رقم یا اثاثوں کے عدالتی حکم کے تحت اجرا سے منسلک تھی۔ ٹی آر جی آئی نے مزید کہا کہ وہ اس طرح کے کسی بھی شیئرز کی منتقلی کی قانونی حیثیت کے حوالے سے اپنے تمام حقوق محفوظ رکھتی ہے، اور اس سلسلے میں اس نے 2025 کے اوائل میں امریکہ میں اپنے حق میں آنے والے ایک ثالثی فیصلے کا حوالہ بھی دیا۔

اہم خبریں سے مزید