کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی وزیر دفاع نے بحریہ ترقیوں پر تنازع کھڑا کر دیا،9افسران کی ترقی روک دی۔متاثرہ افسران میں خواتین اور سیاہ فام اہلکار شامل،فیصلے پر امتیازی سلوک کے الزامات، سابق و موجودہ حکام نے وزیر دفاع کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔نیویارک ٹائمز کے مطابق امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے امریکی بحریہ کے نو افسران کی ترقی روک کر ایک نیا تنازع کھڑا کر دیا ہے۔