کراچی( ثاقب صغیر )جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام، 2خواتین اور 2ایجنٹ گرفتار،خواتین مسافر وزٹ ویزہ پر سوازی \لینڈ جانے کی کوشش کررہی تھیں،ایف آئی اے ملتان نے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش کا ناکام بناتے ہوئے 2 خواتین کو آف لوڈ جبکہ 2ایجنٹوں کو گرفتار کر لیا۔ملزمان کو ملتان ایئر پورٹ سے گرفتار کیا گیا۔ خواتین مسافر فلائٹ نمبر FZ326 کے ذریعے وزٹ ویزے پر سوازی لینڈ جا رہی تھیں۔مسافروں کی شناخت انعم فاطمہ اور سحر کے نام سے ہوئی۔مسافروں کا تعلق لاہور سے ہے۔ مسافروں کی سہولت کاری میں ملوث سہیل اور محمد وسیم نامی ایجنٹوں کو بھی ایئرپورٹ سے گرفتار کر لیا گیا۔گرفتار ایجنٹ محمد وسیم نے مسافروں کی غیر قانونی امیگریشن کے لئے 70000 روپے بطور رشوت دینے کی کوشش کی۔ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافروں نے جعلی نکاح نامے پر سوازی لینڈ کے وزٹ ویزے حاصل کئے۔مسافروں کی جانب سے پیش کئے گئے نکاح نامے ویریفیکیشن کے دوران جعلی ثابت ہوئے۔خاتون مسافروں اور ایجنٹوں کو مزید تفتیش کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل ملتان منتقل کر دیا گیا ہے اور ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔