ابوظبی (سبط عارف) متحدہ عرب امارات کی پورٹ لاجسٹکس کمپنی "موانئ ابوظبی" نے برازیل کی سب سے بڑی زرعی کارگو کمپنی "سی ایل آئی" (CLI) کو 3.1 ارب درہم (835 ملین امریکی ڈالر) میں خریدنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ معاہدہ موانئ ابوظبی کی تاریخ کا سب سے بڑا بیرون ملک کاروباری معاہدہ قرار دیا جا رہا ہے۔ اس معاہدے کے ذریعے موانئ ابوظبی پہلی مرتبہ جنوبی امریکا کے سب سے بڑے ملک برازیل میں باضابطہ طور پر داخل ہو گئی ہے۔