• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی، 2واقعات میں ایک نوجوان قتل، معمر شخص ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) تھانہ آراے بازار کے علاقہ ٹینچ بھاٹہ میں نوجوان کوقتل کر دیا گیا،پولیس کوہمدان نوید نے بتایاکہ اپنے بھائی نعمان نوید کے ہمراہ موٹرسائیکل پراپنے کزن کے گھر واقع ڈسپنسری گراؤنڈ پہنچا توگلی میں حمزہ ستی ایک نامعلوم شخص کے ہمراہ کھڑاتھاحمزہ ستی نے نعمان کودیکھتے ہی پسٹل سے فائر کر کیا ۔ نعمان نوید نیچے گرگیا،اسے گاڑی میں ڈال کر ہسپتال لے جانے لگے جوکہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں جاں بحق ہوگیا۔ٹرین کی زد میں آکر ایک معمر شخص موقع پر ہی دم توڑ گیا، ریسکیو1122کے مطابق بدھ کی رات مریڑ چوک کشمیر روڈ کے قریب ریلوے ٹریک پر حادثے کی اطلاع ملنے پر ایک ایمرجنسی ایمبولینس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچی، تاہم شدید چوٹوں کے باعث متاثرہ شخص پہلے ہی وفات پا چکا تھا،مرنے والے شخص کی شناخت 69سالہ جاوید مسیح کے نام سے ہوئی ۔
اسلام آباد سے مزید