او پی سی کے وائس چیئرمین بیرسٹر امجد ملک اور صوبائی وزیر پنجاب اپنی اہلیہ کے ہمراہ حج کی سعادت حاصل کرنے کے بعد واپس مانچسٹر پہنچ گئے۔
مانچسٹر ایئرپورٹ پر ان کے اہل خانہ کے علاوہ دوست احباب اور او پی سی کے ممبران باری تعداد میں موجود تھے اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔
بیرسٹر امجد ملک نے فریضۂ حج کے دوران ملک کے استحکام مسلمانوں کی حفاظت اور اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لیے خصوصی دعائیں کی۔
انہوں نے کہا کہ حج ایک ایسا فرض ہے جس کو ادا کرنے کے بعد انسان میں بے شمار تبدیلیاں رونما ہو جاتی ہیں، پاکستانیوں کی تعداد دیگر ممالک کی نسبت دوسرے نمبر پر تھی وہی نہیں بلکہ تمام پاکستانی اور اوورسیز پاکستانی سب ہی ملک استحکام فلسطین کی آزادی اور مسلمانوں کی فلاح و ببود کے لیے دعائیں کرتے ہوئے نظر آئے۔
بیرسٹر امجد ملک نے کہا کہ سعودی حکومت نے حجاج کی کی خدمت کے لیے کوئی بھی کسر اٹھا نہ رکھی کچھ عرصہ قبل حج ادا کرنا انتہائی مشکل تھا مگر اب سعودی حکومت نے اس قدر سہولیات فراہم کر دی ہیں کہ مشقت کا احساس تک نہیں ہوتا۔