مانچسٹر: گزشتہ برس ای اسکوٹر کے حادثات میں تقریباً پانچ سو سے زائد افراد کے زخمی ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
اس حوالے سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ای اسکوٹر استعمال کرنے والے افراد کے حادثات کی شرح میں کمی دیکھی گئی ہے، تاہم 500 سے زائد افراد کو حادثات میں شدید چوٹیں آئیں۔
رائل آٹوموبائل کلب کے ایک سینئر افسرکا کہنا ہے کہ حادثات کے اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ برطانیہ میں سڑکوں پر حادثات کی روک تھام کیلئے اقدامات سے کم پیش رفت ہوئی ہے۔
2025 میں اندازے کے مطابق 1,556 ہلاکتیں ریکارڈ کی گئی جو 2024 کے مقابلے میں تین فیصد کم تھیں۔
ای اسکوٹر استعمال کرنے والوں کی سابقہ شرح 1484 جبکہ موجودہ 485 ریکارڈ کی گئی ہے۔
آر اے سی کے سینئر پالیسی آفیسر روڈ ڈینس نے کہا ہے کہ اسکوٹر ہماری سڑکوں پر تیزی سے عام ہوتے جارہے ہیں، ڈیٹا ظاہر کرتا ہے کہ سڑکوں پر ہونے والے نقصان کو کم کرنے میں بہت کم پیش رفت ہوئی ہے۔
خوفناک بات یہ ہے کہ اب بھی اوسطاً چار افراد ہر روز سڑکوں پر اپنی جان سے ہاتھ دھو رہے ہیں۔
اعداد و شمار سے یہ بات بھی سامنے آئی کہ گزشتہ سال سڑکوں پر ہونے والے حادثات میں مرنے والوں میں 77 فیصد مرد تھے۔