• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیرف کمیشن کی شفاف کارکردگی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے ناگزیر ہے، وزیراعظم شہباز شریف


فوٹو: پی آئی ڈی
فوٹو: پی آئی ڈی 

وزیر اعظم شہباز شریف نے نیشنل ٹیرف کمیشن کی فعالیت اور شفاف کارکردگی کو ملکی صنعت، تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ناگزیر قرار دیا ہے۔

نیشنل ٹیرف پالیسی کے نفاذ سے متعلق اجلاس میں وزیرِ اعظم نے کہا کہ سرمایہ کاروں اور صنعت کاروں کی سہولت کے لیے نیشنل ٹیرف کمیشن اپنا فعال کردار ادا کرے، دنیا میں رائج جدید ٹیکنالوجی بشمول مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے جدت لائی جائے۔

اجلاس میں وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ نیشنل ٹیرف پالیسی کے تحت مختلف شعبوں کے لیے ٹیرف میں مرحلہ وار کمی کی جائے گی۔

مزید بتایا گیا کہ لاجسٹک کے شعبے کی ترقی کے لیے ریفریجریٹڈ کنٹینرز اور سیمی ٹریلرز پر عائد ڈیوٹیز کا خاتمہ کیا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید