پاکستان نے ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق معلومات امریکا کے ساتھ شیئر کرنے کی خبروں کو مسترد کردیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق معلومات امریکا کے ساتھ شیئر نہیں کیں، جوہری پروگرام سے متعلق شیئر کرنے کے حوالے سے رپورٹ مسترد کرتے ہیں، ایسی رپورٹس بے بنیاد، گمراہ کن اور حقائق کے منافی ہیں۔
دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ 29 مئی کو اسحاق ڈار اور امریکی وزیر خارجہ کی ملاقات کے متعلق سامنے آنے والے دعووں کی تردید کرتے ہیں، پاکستان کی خارجہ پالیسی اصولی مؤقف، علاقائی استحکام اور باہمی احترام پر مبنی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ کسی بھی ملک کے خلاف خفیہ معلومات کے تبادلے سے متعلق قیاس آرائیوں میں کوئی صداقت نہیں۔