اسلام آباد(کامرس رپورٹر )کاروباروں کی سرمائے کے حصول کیلئے سٹاک ایکسچینج تک رسائی آسان بنانے کے لیے ایس ای سی پی نےآئی پی او شرائط میں نرمی کر دی ہے،سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے شراکت داری میں چلنے والے کاروباروں اور لمیٹڈ لائیبلٹی پارٹنرشپس کے لیے پاکستان سٹاک ایکسچینج کے ذریعے سرمایہ حاصل کرنا مزید آسان بنا دیا ہے۔