اسلام آباد (عاصم جاوید) اسلام آباد انتظامیہ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کو بتایا ہے کہ 2022 سے 2025 کے دوران بچوں سے بدسلوکی اور لاپتہ ہونے کے 562 کریمنل کیسز درج کئے گئے جبکہ وزارت انسانی حقوق نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ زینب الرٹ ریسپانس اینڈ ریکوری ایکٹ 2020 کے نفاذ کے بعد متعدد اقدامات کئے گئے ہیں، زارا ایکٹ بچوں کے حقوق کے تحفظ، تشدد، بدسلوکی، اغوا اور استحصال سے بچاؤ کو یقینی بنانے کیلئے بنایا گیا۔