کراچی( اسٹاف رپورٹر) آئندہ بجٹ میں عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے،سید ضیا عباس ،منتخب نمائندوں کی تنخواہوں میں اضافے پر کسی عالمی ادارے نے اعتراض نہیں کیا ،سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کو 200یونٹ والے بجلی کے صارفین کی سبسڈی تو نظر آتی ہے ،مگر اشرافیہ کی مراعات دکھائی نہیں دیتی ہے۔