کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سپریم کورٹ آف پاکستان کے ریٹائرڈ جج و سابق چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ اور سابق وزیر اعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر کو سندھ ہیومن رائٹس کمیشن کا چیئرمین مقرر کردیا گیا ان کی یہ تقرری 5 سال کیلئے کی گئی ہے ان کی تقرری کی منظوری گزشتہ روز صوبائی کابینہ نے دی جسٹس باقر نے اپنے عہدے کا آج چارج سنبھال لیا ہے۔