کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے 27ریسکیو ٹرینرز کو ترکیہ کے ادارے ٹیکا اور آئی ایچ ایچ کی جانب سے ریسکیو اینڈ اربن سرچ ٹریننگ دینے کے سلسلے میں آئی ایچ ایچ کی تربیتی ٹیم ترکیہ سے پاکستان پہنچ گئی انہوں نے صوبائی اسکاؤٹ سیکریٹری سید اختر میر، اسسٹنٹ سیکریٹری ذوالفقار حاکم علی، ٹریننگ کوآرڈینیٹر سید حبیب الدین، ایس بی ایس اے کی تربیتی ٹیم کے لیڈر اسماعیل خان، صادق جعفری کے ہمراہ تربیت کیلئے مختلف لوکیشنز کا دورہ کیا جبکہ ٹیکا کے پاکستان میں کوارڈینیٹر معشوق پوسا، فاطمہ حسن نے بھی گلستان اسکاؤٹس ٹریننگ سینٹر کا وزٹ کیا اس دوران صوبائی اسکاؤٹ سیکریٹری سید اختر میر نے تربیت کے مختلف امور کے بارے میں اگاہ کیا۔