کراچی (اسٹاف رپورٹر) جاپان میں انڈر 18ایشیا کپ ہاکی میں پاکستان ٹیم جمعے کو سیمی فائنل میں روایتی حریف بھارت کا مقابلہ کرے گی۔ پاکستان گروپ بی کے آخری میچ میں بنگلہ دیش کو 5-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی تھی۔