• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلگت بلتستان کے انتخابات ، حکومتی اقدامات پر سنگین سوالات اٹھا رہے ہیں‘ پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب

ملتان (سٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم، چیف کوآرڈینیٹر عبدالقادر شاہین، ضلع بہاولنگر کے جنرل سیکریٹری رانا محمد انتظار اور میڈیا کوآرڈینیٹر جنوبی پنجاب محمد سلیم مغل نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے انتخابات کے حوالے سے وفاقی حکومت اور مسلم لیگ (ن) کی قیادت کے حالیہ اقدامات، بیانات اور انتظامی فیصلے نہ صرف انتخابی شفافیت پر سنگین سوالات اٹھا رہے ہیں بلکہ جمہوری عمل پر عوام کے اعتماد کو بھی مجروح کرنے کا سبب بن رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام ایک عرصہ سے اپنے بنیادی جمہوری اور آئینی حقوق کے حصول کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں اور ایسے وقت میں جب پوری قوم ایک آزاد، منصفانہ اور غیر جانبدار انتخابی عمل کی منتظر ہے، وفاقی حکومت کی جانب سے ایسے اقدامات سامنے آنا جن سے انتخابی عمل کی غیر جانبداری مشکوک ہو، انتہائی افسوسناک اور تشویشناک امر ہے،رہنماؤں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی سیاسی تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ جب بھی اسے عوامی حمایت میں کمی اور انتخابی شکست کا خطرہ محسوس ہوا، اس نے انتخابی عمل پر سوالات اٹھانے، ریاستی وسائل کے استعمال اور سیاسی بیانیوں کے ذریعے حقائق کو مسخ کرنے کی کوشش کی۔
ملتان سے مزید