• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جی بی انتخابات، حکمران جماعتوں کیلئے میدان سجا کر دیدیا، علامہ حسن ظفر

کراچی(اسٹاف رپورٹر)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا ہے کہ جی بی انتخابات سے پہلے ہی طے کر لیا گیا ہے کہ وہاں سیٹوں کی بندر بانٹ کیسے کی جائے ،حکمران جماعتوں کے لئے باقاعدہ میدان سجا کر دیدیا گیا ہے، ساری اسٹیبلشمنٹ سپورٹ کرنے میدان میں اتر چکی ہے، مخالف جماعتوں کے رہنمائوں کو یا تو گرفتار کیا جا رہا ہے یا وہاں پہنچنے ہی نہیں دیا جا رہا، انہوں نے کہا کہ ایک بار پھر قوم فارم 47 کی کرامات دیکھنے کو تیار ہو جائے، جب اسٹیبلشمنٹ نتائج پہلے ہی تیار کر کے بیٹھی ہے تو پھر انتخابات کا ڈرامہ رچانے کی کیا ضرورت ہے عوام کو یرغمال بناکر اور ڈرا دھمکا کر کیسے منصفانہ انتخابات ہو سکتے ہیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید