• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوکرین اور روس میں جنگ کے باوجود قیدیوں کے تبادلے کا سلسلہ جاری

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

یوکرین اور روس کے درمیان جاری جنگ کے باوجود دونوں ملکوں کے قیدیوں کے تبادلے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

ماسکو سے روسی خبر ایجنسی کے مطابق روس اور یوکرین نے ایک دوسرے کے قیدی رہا کیے، جن میں سے 185 جنگی قیدی یوکرین پہنچ چکے ہیں۔

اس حوالے سے کیف سے یوکرینی صدر زیلینسکی نےتصدیق کی ہے کہ روسی قید سے 185 یوکرینی قیدی واپس وطن پہنچ گئے ہیں۔

یوکرینی صدر زیلینسکی نے کہا کہ ان میں ایسے افراد بھی شامل ہیں جو 2022 سے روسی قید میں تھے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید