امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگون) نے تصدیق کی ہے کہ امریکی افواج نے بحر ہند میں پابندیوں کی زد میں آنے والے بغیر پرچم جہاز کو روک لیا۔
رپورٹ کے مطابق رات گئے کی گئی کارروائی میں ایم ٹی ڈاوینا نامی جہاز کو روک کر اس کی جانچ پڑتال کی۔
رپورٹ کے مطابق یہ جہاز امریکی پابندیوں کی زد میں تھا اور کسی بھی ریاستی پرچم کے تحت رجسٹرڈ نہیں تھا۔
پینٹاگون نے کارروائی کو امریکی انڈوپیسیفک کمانڈ کی جانب سے سمندری نگرانی اور پابندیوں کے نفاذ کے سلسلے کی کڑی قرار دیا ہے۔
ایک بیان میں کہا گیا کہ ’ہم غیر قانونی نیٹ ورکس کو توڑنے اور ایران کی مالی اور تجارتی معاونت فراہم کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھیں گے‘۔
مزید کہا گیا کہ واشنگٹن کئی برس سے ایران کی تیل اور سمندر تجارت محدود کرنے کی پابندی کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔
ایران امریکی اقدامات کو غیر قانونی اور اپنی خود مختاری کے خلاف قرار دیتا ہے، یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب خلیج فارس اور بحرِ ہند کے سمندری راستوں پر امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی برقرار ہے۔