• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوشہرو فیروز، پسند کی شادی، جوڑا تحفظ کیلئے عدالت پہنچ گیا

علامتی فوٹو
علامتی فوٹو

نوشہرو فیروز میں پسند کی شادی کرنے والا جوڑا تحفظ کے لیے مقامی عدالت پہنچ گیا۔

لڑکی کی موجودگی کی اطلاع ملتے ہی درجنوں رشتہ دار عدالت کے اطراف جمع ہوگئے، عدالتی حکم پر دونوں کو سیکیورٹی فراہم کرتے ہوئے محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

پسند کی شادی کرنے والا جوڑا بیان ریکارڈ کرانے اور ضمانت کے حصول کے لیے سیشن عدالت میں پیش ہوا تھا۔

ایسے میں درجنوں افراد عدالت کے باہر جمع ہوگئے، جس پر سیشن جج نے جوڑے کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے ایس ایس پی کو طلب کرلیا، پولیس کی بھاری نفری عدالت پہنچی اور عدالت سمیت اطراف کے راستوں پر سیکیورٹی سخت کردی، جس کے بعد مشتبہ افراد منتشر ہوگئے۔

بیوہ نے ایک پولیس اہلکار سے پسند کی شادی کی تھی، جس پر خاتون کے بھائی کی مدعیت میں اغوا کا مقدمہ بھی درج ہے۔

قومی خبریں سے مزید