• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

14 ہزار پولیس، رینجرز آزاد کشمیر بھیجنے کا فیصلہ، انتخابات 27 جولائی کو ہونگے

مظفرآباد/راولپنڈی /اسلام آباد (نمائندگان جنگ )آزادجموں و کشمیر الیکشن کمیشن نے قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات 2026 کے انعقاد کے لیے باضابطہ انتخابی شیڈول جاری کر دیاہے ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اسمبلی کے تمام حلقوں میں انتخابات 27 جولائی 2026 کو منعقد ہوں گے۔ امیدوار 9 جون سے 19 جون 2026تک کاغذات نامزدگی جمع کرا سکیں گے ۔ادھرآزادکشمیر میں ممکنہ تشدداور احتجاجی کال سے نمٹنے کیلئے حکومت نے پیشگی انتظامات مکمل کر لئے‘آئی جی پولیس آزاد کشمیر نے امن و امان کی ممکنہ صورت حال سے نمٹنے کے لیے14ہزار اہلکاروں کی ہنگامی نفری مانگ لی‘5ہزار رینجرزبھی دئیے جائیں ،آزاد کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے 9 جون کولانگ مارچ اور شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال کے پیش نظر سکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا‘امن و امان کی صورت حال کو برقرار رکھنے کے لیے آئی جی آزاد کشمیر لیاقت علی ملک نے آزادکشمیر کے چیف سیکریٹری اور محکمۂ داخلہ کو ایک ہنگامی مراسلہ بھیجا ہے، جس میں کہاگیا ہے کہ وفاقی وزارت داخلہ حکومت پاکستان سے 14 ہزار اضافی سکیورٹی اہلکار فراہم کرنے کی درخواست کی جائےجبکہ ایف سی کے 6ہزار ‘اسلام آباد پولیس کے 2000،اور سندھ پولیس کے 1000اہل کاروں کو 7جون سے 21جون تک 15ایام کے لئے فراہم کرنے کی درخواست کی گئی ہے ، احتجاجی کال کے پیش نظر طلب کی جانے والی فورسز کو مکمل اینٹی رائٹ سامان کے ساتھ بھجوایاجائے ‘آئی جی اسلام آباد کے دفتر سے جاری دستاویز کے مطابق، آزاد کشمیر حکومت کی درخواست پر امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے 1505 پولیس اہلکاربھجوائے جا رہے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید