کراچی(نیوز ڈیسک)سندھ اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے چیئرپرسن فریال تالپور نے کہا ہے کہ منشیات فروشی کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اختیار کی جائے گی۔اس ناسور کے خلاف اجتماعی اور مسلسل جدوجہد وقت کی اہم ضرورت ہے۔اجلاس میں صوبے کی امن و امان کی مجموعی صورتحال، بالخصوص منشیات کے خلاف جاری کارروائیوں، گٹکا و ماوا کے خاتمے اور عوامی تحفظ سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ چیئرپرسن قائمہ کمیٹی برائے داخلہ فریال تالپور نے کہا کہ منشیات کے خاتمے کے لئے تمام متعلقہ اداروں، منتخب نمائندوں، والدین، اساتذہ اور معاشرے کے ہر فرد کو ایک پیج پر آکر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔