لاہور(نمائندہ خصوصی) نائب امیر جماعتِ اسلامی، مجلسِ قائمہ سیاسی قومی اُمور کے صدر لیاقت بلوچ نے کہا کہ مادرپدر آزادی، سیکولرزم اور تعصبات، نفرتوں کے نظام ناکام، بےنقاب اور نشانِ عبرت بن گئے ہیں، انسانیت کے لئے دینِ فطرت اسلام ہی رحمت اور عافیت کا نظام ہے لیاقت بلوچ نے جماعتِ اسلامی پنجاب شمالی اور اسلام آباد کی سیاسی کمیٹیوں کے اجلاس سے صدارتی خطاب کیا۔